Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 08, 2017 04:54 pm views : 915

Location : Domestic Place

Lahore- Provincial Law Minister Rana Sana Ullah Media Talk
  • Urdu

لاہور، طاہر القادری ماڈل ٹاؤن واقعے کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ، رانا ثناء اللہ

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ماڈل ٹاؤن واقعے کو اپنی سیاست کیلئے چوک، چوراہے اور تقاریر میں استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن عدالتوں نے فیصلے تو قانون کے مطابق کرنے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس مقدمے کی تفتیش ہوئی اور اس تفتیش میں تمام لوگ پیش بھی ہوئے یہاں تک کہ وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مجھ سمیت باقی لوگ بھی پیش ہوئے اور ہم نے اپنی بے گناہی ثابت کی۔ اس تفتیش کے نتیجے میں جے آئی ٹی نے عدالت میں چالان ادا کیا۔ اس کے بعد طاہر القادری کی طرف سے ان کی جماعت نے استغاثہ دائر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ استغاثہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت میں انہوں نے 46 گواہان اور اس کے علاوہ جو ثبوت ان کے پاس تھے وہاں پر پیش کئے اور انسداد دہشت گردی کی عدالت پر اپنے پورے اعتماد کا اظہار کیا۔ وہا ں پر ایک سال سے زائد استغاثے کی سماعت ہوئی۔ آخری لمحے تک ان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پر اعتماد تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے دلائل اور ثبوت تک پیش کئے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے 123 لوگوں کے خلاف ثبوت کو کافی جان کر ان کو ٹرائل کیلئے بلایا ہے اور ٹرائل کورٹ نے اس واقعے میں کسی قسم کی منصوبہ بندی اور کسی قسم کی سازش کے امکان کو رول آؤٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں ان کے حق میں فیصلہ کردیں تو ٹھیک ہے ورنہ اس معاملے کو چوک چوراہے اور کنٹینر پر کھڑے ہو کر لوگوں کو بہکانے کیلئے استعمال کرتے ہیں اور عدالتیں اگر قانون کے مطابق فیصلہ دیتی ہیں تو اس پر اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں۔ یہ غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی بھی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔ ہم نے خود کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا۔ عدالتوں نے جن کو پیش ہونے کیلئے کہا ہے وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved