Feb 08, 2017 06:57 pm
views : 914
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets with DG Rangers Sindh
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل محمد
سعید نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی
مجموعی صورتحال، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا
گیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن کے قیام کے لئے رینجرز
اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ھیں جنہیں
رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ھے،کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔
اس موقع پرڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے گورنر سندھ محمد زبیر کو
صوبہ میں امن و امان کی صورتحال اور آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔