اوکاڑہ ،رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق
اوکاڑہ کے علاقے بصیر پورمیں موٹر سائیکل رکشہ پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبے بصیر پورمیں ان مینڈ لیول کراسنگ پر
پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل رکشہ فرید ایکسپریس کی زد میں آگیا،
حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی
اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثے میں 4 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار
کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جب کہ ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا
ہے کہ چلتی ٹرین کے سامنے اچانک آجانے والوں کو بچانا ناممکن ہوتا ہے، اس
لیے عوام احتیاط کا مظاہرہ کریں۔