Feb 08, 2017 07:48 pm
views : 928
Location : Civil Hospital
Karachi- Hospital Situation/ Nurses Protest
کراچی، نرسوں کے احتجاج کے باوجود ہسپتالوں میں کام معمول کے مطابق جاری
کراچی کے ہسپتالوں کی نرسیں اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بنی ہوئی
ہیں لیکن اس کے باوجود ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں
کرنا پڑرہا کیونکہ ہسپتال میں ٹرینی اور ڈاکٹرز خود مریضوں کو دیکھ رہے
ہیں۔
مریض کے ساتھ سول ہسپتال آئے ہوئے محمد توصیف کا کہنا تھا کہ الحمدو اللہ
ہسپتال میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہے البتہ ہم صرف خون کیلئے پریشان
ہیں۔ ڈاکٹر نے خون کا بندوبست کرنے کیلئے کہا ہے۔
ایک اور شخص فرید احمدکا کہنا تھا کہ ہمیں صبح کے وقت صرف صرف رجسٹریشن کے
وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہمیں عملے سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی بھی نظر نہیں آرہی۔ ہم مریض کے علاج سے مطمئن
ہیں۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں جناح، سول اور عباسی شہید ہسپتال کے علاوہ سندھ
گورنمنٹ ہسپتال کی نرسیں اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل دو روز سے کراچی
پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔