راولپنڈ ی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران دہشت گردی
کے خلاف آپریشنز مطلوبہ کامیابیوں تک جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان پا ک فوج کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی
زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور
چیلنجز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بھارتی فائرنگ سے ورکنگ باؤنڈری پر
پیدا ہونے والی بد امنی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں کہا
گیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ خطے کے استحکام کے لئے
خطرہ ہے۔
کورکمانڈر کانفرنس نے انسداد دہشتگردی آپریشنز پر اظہار اطمینان کیا اور
مقاصد کے حصول تک آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔ کورکمانڈرز نے
افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو شکست
کیلئے افغان حکومت اور فورسز کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک
جاری رہے گے۔