Feb 08, 2017 09:08 pm
views : 837
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبدھ کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 15پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد49874پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر403کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے222کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
168کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔