Feb 08, 2017 11:13 pm
views : 882
Location : Domestic Place
Islamabad- Former PM Raja Pervez Ashraf Media Talk
اسلام آباد، پانامہ لیکس میں اگر پیپلز پارٹی کا کوئی وزیر اعظم ہوتا تو اب تک آسمان سرپر اٹھالیا جاتا، راجہ پرویز اشرف
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء وسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے
کہ پانامہ لیکس میں اگر پیپلز پارٹی کا کوئی وزیر اعظم ہوتا تو اب تک
آسمان سرپر اٹھالیا جاتا۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں راجہ پرویز
اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر جو الزامات لگائے جاتے ہیں اس پر ہم سے
نیب، ایف آئی اے تفتیش کرتی ہے اور ہم عدالتوں کا بھی سامنا کرتے ہیں۔ صرف
میں نہیں میرے قائد ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری
سمیت ہم سب کے ساتھ ایک طرح کا سلوک کیا جاتا ہے لیکن دوسری طرف ایک قسم کا
اور سلوک ہے، جس کا ہمیں گلہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں سپریم
کورٹ کی جانب سے جو بھی فیصلہ آئے گا وہ عوام کے سامنے ہوگا کیونکہ سپریم
کورٹ سے بڑی کوئی عدالت نہیں ہے تاہم عوام کی شدید خواہش ہے کہ حقیقت ان کے
سامنے آئے اور اس کی تحقیق وتفتیش ہونی چاہیے۔