Feb 09, 2017 11:00 am
views : 767
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان،3پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس3پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49878پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 301کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 161کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،125کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔