پشاور،نیب خیبر پختونخوا نے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی
نیب خیبر پختونخوا نے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی ہے۔
نیب خیبر پختونخوا نےگزشتہ سال سوا تین ارب روپے قومی خزانے میں جمع کئے۔
رپورٹ کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کو گزشتہ سال تین ہزار 8 سوپندرہ شکایات
موصول ہوئیں جبکہ237 کی تصدیق کی گئی جبکہ صرف 62 کیسز کی تحقیقات مکمل کی
گئی۔
رپورٹ کے مطابق 264 انکوائریز میں 159 پایہ تکمیل کو پہنچی،گزشتہ سال 101
افراد گرفتار ہوئے جن میں 57 کے خلاف ریفرنسز دائر کئے گئےجبکہ ملزموں دی
جانے والی سزا کی تناسب 81 فیصد رہا۔