کراچی،گورنر سند ھ محمد زبیر سے نیپال کی سفیر سیوا لمسل کی ملاقات
گورنر سند ھ محمد زبیر سے نیپال کی سفیر سیوا لمسل نے گورنر ہاؤس میں
ملاقات کی ،ملاقات میں پا ک نیپال دوطر فہ تجارتی معلامات پر تفصیلی تبادلہ
خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنرسند ھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پا کستان کا سب سے بڑا
مسئلہ توانائی کا ہے ،اس ضمن میں وفاقی حکومت نے توانائی کے حصول کے لئے
میگاپر وجیکٹس تشکیل دیئے ہیں جبکہ پا ک چین اقتصاد ی راہداری منصوبہ میں
بھی توانائی کے منصوبوں کو اہمیت دی جا رہی ہے ۔
گورنرسند ھ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ میں قیا م امن کے بعد سر
مایہ کاری کا ماحول ساز بن چکاہے ،صوبائی حکومت بھی سرمایہ کاروں کوہر ممکن
تعاون فراہم کررہی ہے۔
نیپال کی سفیر سیوا لمسل نے گورنر سندھ محمد زبیر کو بتایا کہ دنیا کی طر ح
نیپال بھی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ پا کستان بالخصوص صوبہ سند ھ میں
امن وامان قائم ہوگیاہے ۔
نیپال کی سفیر سیوا لمسل کا مزیدکہنا تھا کہ نیپال کے سرمایہ کار بھی پا کستان بالخصوص صوبہ سند ھ میں سرمایہ کاری کے خواہا ں ہیں ۔