Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 09, 2017 12:30 pm views : 940

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting with World Bank Agriculture
  • Urdu

لاہور ، وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کی زیر صدارت عالمی بینک اور حکومت پنجاب کی زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے قائم مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

لاہور میں وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کی زیر صدارت عالمی بینک اور حکومت پنجاب کی زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے قائم مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔اجلا س میں زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہات میں پائیدار بنیادوں پر خوشحالی لانے کیلئے وضع کردہ روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے متعدد تجاویز اور سفار شات کی اصولی منظوری دی گئی۔
پنجاب حکومت اور عالمی بنک کے مابین زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہات میں خوشحالی کا پروگرام تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہنا تھا کہ زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہات میں خوشحالی کا پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافے ، زرعی معیشت کے استحکام اور پانی کے وسائل کے درست استعمال کیلئے عالمی بنک کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پروگرام کے تحت زرعی مارکیٹنگ کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہنا تھا کہ گندم خریداری نظام میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ گندم خریداری نظام میں اصلاحات لا کر ہر سال ہونے والے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ زرعی تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کے لئے کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر کی بڑی افادیت ہے۔
وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہزاروں کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر چکی ہے۔ دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی سے دیہی و زرعی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل اور زراعت کا فروغ ہماری پہلی ترجیح ہے۔سمارٹ مارکیٹ ریفارمزسے زراعت کے شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
160وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کامزید کہنا تھا کہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر مربوط زرعی خدمات کی فراہمی کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ خواتین اور نوجوانوں کو زراعت کے حوالے سے تربیت کی فراہمی سے ایگروبزنس کو فروغ مل سکتا ہے۔سمارٹ پروگرام کے تحت فوڈ سیفٹی سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔ زرعی تحقیق کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بنک کا کہناتھا کہ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں بڑا پوٹینشل موجود ہے ، عالمی بنک اسے بروئے کار لانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
سیکرٹری زراعت اور عالمی بنک کی ٹیم کی زرعی شعبہ کی بہتری کے حوالے سے روڈمیپ بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے بھی مختلف سفارشات کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزراء آصف سعید منیس ، نعیم اختر خان بھابھہ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، امانت اللہ خان، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کنٹری ڈائریکٹر عالمی بنک پچا موتھو الانگو اور عالمی بینک کے زرعی شعبہ کے ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔
عالمی بنک کے سینئر ڈائریکٹر برائے زراعت جیورگن ویوگل واشنگٹن ڈی سی سے ویڈیولنگ کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved