Feb 09, 2017 12:40 pm
views : 878
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets with Council Gernal of Indonesia
کراچی ،گورنر سند ھ محمد زبیر سے انڈونیشیا کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی میں گورنر سند ھ محمد زبیر سے انڈونیشیا کے نئے تعینات ہونے والے
قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات وسرمایہ
کاری ، خطہ کی مجموعی صورتحال اوردلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ
خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کاکہنا تھا کہ صوبے سندھ بالخصوص کراچی
میں امن وامان کی صورتحال سرمایہ کاری کے لئے انتہائی مفید وموافق ہوچکی ہے
،ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سے سرمایہ کاری کرکے پر کشش
مواقعوں سے بھر پور فائد ہ اٹھایا جا ئے۔
گورنر سندھ محمد زبیر کاکہنا تھا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے
جہاں انتہائی تربیت وتعلیم یافتہ ہیومن ریسورس بھی دستیاب ہے جبکہ خطہ میں
منفرد اہمیت رکھنے والا کراچی شہر سرمایہ کاری کے لئے پر کشش حیثیت رکھتا
ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر کاکہنا تھا کہ صوبے سندھ غیر ملکی سرمایہ کاری میں
حصہ لینے والے سرمایہ کار بھر پور فائد ہ اٹھا رہے ہیں ،اس ضمن میں
انڈویشیاکے سرمایہ کار بھی صوبے میں سرمایہ کاری کرکے مواقعوں سے فائدہ
اٹھائیں۔