Feb 09, 2017 02:19 pm
views : 845
Location : Prime Minister's Secretariat
Islamabad- PM Nawaz Sharif chairs Party Executive Committee's meeting
اسلام آباد ، پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، نواز شر یف
اسلام آباد میں عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کے دوران خطاب
کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو
پاکستان کو توانائی اور معاشی بحران کا سامنا تھا لیکن آج پاکستان تیزی سے
کر رہا ہے، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رواں برس ملکی ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک
لے کر گئے اور خسارہ 8.2 فیصد سے کم ہو کر 4.3 فیصد تک لے کر آئے جبکہ ملک
میں صارفین کی قوت خرید میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ تجارت کے لئے تیار ہے
اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ
کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر کے پاکستانی مصنوعات کی امریکی اور یورپی
منڈیوں تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے
معترف ہیں اور 2025 تک پاکستان کادنیا کی 20 معاشی طاقتوں میں شمار ہو گا۔
سی پیک ملک کے ساتھ پورے خطے کی تقدیر بدلنے میں مدد گار ثابت ہو گا، سی
پیک وسط ایشیائی ریاستوں کو بھی پاکستان سے منسلک کرے گا۔