Feb 09, 2017 03:10 pm
views : 773
Location : Different Areas
Peshawar- CNG Price Hike in different areas
پشاور، شہر میں سی این جی کی قیمتیں بے لگام ، عوام کو مشکلات کا سامنا
پشاور میں سی سی این جی کی مختلف قیمتوں کے سبب شہریوں کی پریشانی میں
اضافہ ہو گیا ہے۔سی این جی مالکان کو قیمتوں کا اختیار کیا ملا کہ پشاور
میں قیمتیں بے لگام ہو گئیں۔
مالکان کہیں80 روپے تو کہیں82 روپے فی کلو وصول کرنے لگ گئے ہیں ،شہری کم
سے کم قیمت کی تلاش میں دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اختیار ملنے کی دیر تھی کہ سی این جی مالکان نے
پشاور میں خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے، یا یوں کہہ
لیجئے کہ قیمتوں کی دوڑیں لگ گئیں ہیں،شہر کے بیشتر اسٹیشنز میں مختلف
قیمتوں کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو عوام یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے
حکومت کی نااہلی قرار دے دیا ہے۔وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد سی این جی کی
قیمت میں تبدیلی کے لیے اب مالکان کو اوگرا کی جانب سے کسی اعلامئے کی
ضرورت نہیں رہی،شہریوں کے مطابق اگر حالیہ قیمتوں پر قابو نہیں پایا گیا تو
وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔