Feb 09, 2017 04:06 pm
views : 932
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister of Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہو ر، نیا بلدیاتی نظام تین ماہ میں نافذ ہوگا، رانا ثنا اللہ
صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی
نظام2سے3ماہ میں لاگوکرا دیا جائے گا، بلدیاتی نظام کے تحت ترقیاتی فنڈز کی
تقسیم منصفانہ ہوگی۔
صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا پنجا ب اسمبلی کے باہر میڈ یا
سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کوٹہ سسٹم کے تحت نہیں دیے
جارہے ہیں،فنڈزمیں کسی ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے حصہ مختص نہیں ہے۔
پانامہ لیکس کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ
پاناما لیکس سے متعلق عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے تسلیم کریں گے، کرپشن
کے الزامات دوسروں پر لگانے والے عمران خان اپنے صوبے کی حالات کا بھی
مشاہدہ کریں ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے پی کے میں شرمناک حرکتیں ہو
رہی ہیں، شجرکاری کے مختص کردہ بجٹ میں کرپشن کی جا رہی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ کا
کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، انہوں کہا
کہ یہ پاکستان کا ایونٹ ہے اس میں خود جاوءں گا اوردوسروں کو بھی دعوت دوں
گا کہ اس کو بھرپور سپورٹ کریں۔.