Feb 09, 2017 04:42 pm
views : 871
Location : University Road
Karachi- Four killed in roadside accident
کراچی، یونیورسٹی روڈ پر کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے یونی ورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب مسافر کوچ الٹ
گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد
امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 2
افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری
ہے جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ا?یا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی
جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ یونی ورسٹی روڈ پر گزشتہ کچھ عرصے سے ترقیاتی کام جاری ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔