کراچی ،پر یس کلب کے باہر نرسوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری
کراچی پریس کلب کے باہر سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی نرسوں نے گزشتہ 3 روز
سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے جس کے باعث صوبے بھر
کے اسپتالوں میں مریضوں کوشدید پریشانی کاسامنا ہے جب کہ نرسوں کی عدم
موجودگی کے باعث درجنوں آپریشن بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
رہنما نرسنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھا
جائے گا اور اگر3 بجے تک مطالبات منظورنہیں کیے گئے تو سی ایم یا گورنر
ہاؤس کی جانب پیش قدمی کریں گے۔
احتجاجی دھرنے میں نرسوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں اور نرسوں
کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح انہیں بھی ہیلتھ،
ڈریس اور ٹیچنگ سمیت دیگر الاؤنس دیے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن نے احتجاج کرنے
والی نرسوں کے وفد سے ملاقات بھی کی تھی تاہم کوئی خاطرخواہ نتیجہ سامنے
نہیں آیا۔