Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 09, 2017 05:07 pm views : 928

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office's Weekly Press Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، بھارتی میزائل تجربات سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے، نفیس زکریا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت بین البراعظمی میزائل کے تجربات کررہا ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن ہمسائیگی اور اصولوں پر کاربند ہے اور بارہا تعمیری و نتیجہ خیز مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی سیاستدان اس تمام تر صورتحال سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لئے بے معنی بیانات دے رہے ہیں ، بھارت کی جانب سے تناؤ پیدا کیا جارہا ہے اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے اب تک 400 کے قریب افراد شہید ہوچکے ہیں، پاکستان متعدد بار بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور ہم اقوام متحدہ میں تمام ثبوت بھی پیش کرچکے ہیں، اور بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی رچایا گیا لیکن پاکستانی افواج کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا کو سرحدی علاقے کا دورہ کرایا گیا، میڈیا نے خود دیکھا کہ وہاں سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی شواہد موجود نہیں تھے، اس طرح پاکستان کو بدنام کرنے کی ہر بھارتی کوشش ناکام ہوئی اور پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی دعوے نے بھارت کو تنہا کردیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاک بحریہ کی مشقین معمول کے مطابق ہورہی ہیں مشقوں میں کئی ممالک کی شرکت پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور اتنے ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط بھارت کو مایوس کررہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کے سامنے سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ بارہا اٹھایا اور بتایا گیا کہ شدت پسند تنظیم آرایس ایس اس سانحے میں ملوث تھی لیکن بھارت کی جانب سے ابھی تک تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت بین البراعظمی میزائل کے تجربات کررہا ہے جس سے خطے میں ہتھیاروں کا توازن متاثر ہورہا ہے، بھارت کے پاس ایٹمی اسلحے کے ذخائر بھی موجود ہیں اور اس نے ایک خفیہ نیوکلئیر سٹی بھی تعمیر کررکھا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے پرعزم اور تمام اقدامات کا حامی ہے، ترجمان نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے 6 ریڈ کراس ورکرز کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں کی شدید مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے مزید بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں امریکی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ پاکستانیوں کے بارے میں خصوصی اقدامات نہیں لے رہے جب کہ پاکستان میں واقع امریکی سفارتخانینے بھی اس حوالے سے جامع بیان جاری کیا ہے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved