Feb 09, 2017 10:10 pm
views : 926
Location : Different Areas
Karachi- Season Fruit Orange
کراچی، موسمی پھلوں کا شہنشاہ مالٹے کے فوائد
ویسے توموسم سرما کے تمام پھلوں کو لوگ پسند کرتے ہیں لیکن اس موسم کے پھلوں کا
شہنشاہ مالٹا ایک اہم پھل ہے۔ مالٹا نہ صرف پھل بلکہ اس کے چھلکے،بیج
اور درخت کے پتے بھی معالجاتی طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ لوگ اس پھل کا جوس
نکال کر لذت کے طور پر اوراپنے ذہن کو تازہ کرنے کیلئے پیتے ہیں اور پھل کو
چھیل کر بھی کھاتے ہیں۔
مالٹے میں بہت سارا غذائی مواد پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سارے نمکیاتی مواد بھی اس
پھل میں موجود ہوتے ہیں۔مالٹا نظام انہضام کو تیزاور بہتر کرتا ہے۔ مالٹا بھوک کو بڑھاتا ہے اور جسم کو توانا و
طاقتور رکھتا ہے۔
ٹھیلوں
پر کینو فروخت کرنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ پھلوں کی فروخت کا کاروبار
آج سے پانچ سال پہلے بچت والا تھا لیکن اب زیادہ بچت نہیں ہوتی۔ غریب پھل
فروش بہت محنت کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم زیادہ نہیں کماپاتے۔
ایک اور مالٹا فروش کا کہنا تھا کہ مالٹا سردیوں کا پھل ہے اور اس کے بہت
سارے فائدے ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کینو کی بوائی ہوتی اور پوری دنیا
میں سب سے اچھا کینو پاکستان کا ہے۔ اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہے۔
ایک خریدار کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں سب لوگ مالٹا بہت شوق سے کھاتے
ہیں۔ مالٹا اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے اور مالٹے کے استعمال سے کولیسٹرول
بھی نہیں بڑھتا۔