پشاور، اقلیتی برادری کے سیاسی
رہنماء راشد غوری نے اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی
اقلیتی
برادری کے سیاسی رہنماء راشد غوری نے طویل عرصہ رفاقت کے بعد اپنے ساتھیوں
سمیت عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔راشد غوری
جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑ چکے ہیں۔
پشاور
پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راشد غوری کا کہنا تھا کہ
باچا خان کے فلسفے اور پارٹی کی خدمات سے متاثر ہو کر اے این پی میں شمولیت
اختیار کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی اقلیتوں کے حقوق کی محافظ ہے۔