لاہور، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وجہ سے خواتین کا معیار زندگی بلند ہوا ہے، ماروی میمن
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کا کہنا ہے کہ بے نظیر
انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی وجہ سے خواتین کا معیار زندگی بلند
ہوا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تین بڑے پروجیکٹ چل رہے ہیں۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن کا مزید
کہنا تھا کہ نیشنل سوشیو اکنامی رجسٹری پر ہم نے پیٹرن انچیف کو تفصیلی
بریفنگ دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایل ایس سی آر کے فرسٹ فیز میں سولہ اضلاع ہیں۔ آخری
مرتبہ 2010ء میں سروے کیا گیا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ ازسرنو سروے کیا
جائے۔ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ فرسٹ فیز میں دو ایپروچز استعمال کئے
جارہے ہیں۔ ایک ڈیسک بیس اور دوسرا ڈور ٹو ڈور بیس ہے۔ ڈیسک بیس چار اضلاع
میں ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔