پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گرین پاکستان
مہم کا افتتاح کردیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں گرین پاکستان
مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو پنجاب
اور مرکز کا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت تو ہماری نقل
کرتی تھی اور اب وفاق بھی بلین ٹری منصوبے سے متاثر ہوچکا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تو وفاق نے گرین پاکستان مہم کا آغاز کر
لیا ۔
پانامہ اسکینڈل پر مشورہ دیتے ہوئے پرویزخٹک نے نواز شریف کو قوم کی نظرو ں میں ہیرو بننے کا طریقہ بھی بتا دیا۔
وزیر اعلیٰ پریز خٹک نے مزید کہا کہ دسمبر تک خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت
لگائیں گے جبکہ صوبے میں مزید دس ارب درخت لگانے کی ضرورت ہے ۔