کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان،47پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخر ی روزجمعہ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس47پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49955پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 307کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 154کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،146کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔