Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 10, 2017 12:48 pm views : 749

Location : CM House

Lahore- CM Punjab meeting with Chinese CEO Sahiwal Coal Power Project
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سانگ تاجی کی ملاقات

لاہو ر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سانگ تاجی نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر انتہائی تیزی سے کام کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سانگ تاجی اور ا ن کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کا نیا شاہکار بنے گا۔ دنیا میں اتنی پیداواری گنجائش کا کوئی بھی بجلی کا منصوبہ اتنے کم عرصے میں مکمل نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنے مقررکردہ وقت دسمبر 2017 سے 6 ماہ قبل مکمل ہونے جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے سپیڈ کے حوالے سے نیا ورلڈ ریکارڈ بنے گا۔اتنی گنجائش کے منصوبے اتنے کم عرصے میں چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے۔ ساہیوال کول پاو رپلانٹ دنیا بھر میں تیز رفتاری سے منصوبے مکمل ہونے کے تمام ریکارڈ توڑے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں محنت، امانت، دیانت، شفافیت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔چین پاکستان میں 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور چین کی پاکستان میں تاریخ ساز سرمایہ کاری وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ میں چین کے صدرشی جن پنگ ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور چینی کمپنیوں کا بے حدممنون ہوں جو پاکستان کی تعمیر و ترقی کے خواب کو تعبیر دینے میں ہماری مدد کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہزاروں چینی انجینئرز اور ورکرز چین میں نئے سال کی آمد کے باوجود اپنی خوشیاں قربان کرکے پاکستانی عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔چینی انجینئرز اور ورکرز کا جذبہ لائق تحسین ہے۔
ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سانگ تاجی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے وڑن کے مطابق ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے بے پناہ سپورٹ فراہم کی ہے۔
سی پیک کے بارے میں خصوصی ایلچی ظفرالدین محمو دبھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved