کراچی ،پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا
کراچی میں مسافر بسیں شہریوں کی زندگی نگلنے لگیں، شہر قائد میں ٹریفک
حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، آج بھی کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں
تیز رفتار مسافر کوچ نے طالبعلم کو کچل دیا۔
سولہ سالہ طالبعلم نے یونیفارم پہنا ہوا تھا، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان سے نام سے ہوئی ہے،
جاں بحق طالبعلم گلگت استور کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے کوچ کو تحویل میں
لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے کنڈیکٹر غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرلیا گیا ہے
جبکہ ڈرائیور یاسر فرار ہے، طالبعلم غلام اللہ خان اسی بس میں لسبیلہ سے
سوار ہوا تھا ، بریک لگنے کے باعث بس سے گر کر جاں بحق ہوا۔