Feb 10, 2017 01:31 pm
views : 894
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Governor Sindh
اسلام آباد ، گورنر سندھ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین پل کا کردار ادا کریں، نواز شریف
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعظم نوازشریف
سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شر یف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت
سندھ کے دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے، گرین لائن ماس ٹرانزٹ
منصوبے پر کام پوری رفتار سے جاری ہے جب کہ اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق سے
کراچی میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے لیے توانائی، انفراسٹرکچر
اور سماجی شعبوں میں کئی منصوبے شروع کیے، کے 4 اور لیاری ایکسپریس وے
منصوبے بھی وفاقی حکومت کے تعاون سے چل رہا ہے جب کہ ترقیاتی منصوبوں کی
بروقت تکمیل کے لیے گورنر وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین پل کے طور پر
کام کریں۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ
اداکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی بہتری کے لئے کام کروں گا۔