Feb 10, 2017 01:51 pm
views : 896
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Pakistan Navy Aman Exercises
کراچی ، پاک بحریہ کی کثیرالقومی مشقوں کا آغاز، 36 ملکوں کی فورسز اور مبصرین شریک
پاکستان کی بحری حدود میں پاک بحریہ کی کثیر القومی مشقوں امن 2017 کا آغاز
ہوگیا ہے۔ مشقوں میں پاکستان سمیت 37 ممالک کی بحریہ حصہ لے رہی ہے، امن
مشقوں میں چین کے 3 بحری بیڑے، روس کے 3 اورامریکا کے 4 جنگی بحری جہازشریک
ہورہے ہیں۔ مشقوں میں آسٹریلیا، چین، انڈونیشیا، ترکی، سری لنکا، امریکا،
برطانیہ ، جاپان اور روس کے دستے بھی بحری اثاثوں کے ساتھ شریک ہیں اور
اپنے بحری اثاثوں سمیت حصہ لے رہے ہیں۔
امن مشق 2017 کی افتتاحی تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی، اس موقع پر
مشقوں میں شامل ممالک کے قومی پرچم فضا میں لہرائے گئے، کمانڈر پاکستان
فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدذکا
اللہ کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے خطاب میں کہا کہ مشقوں
میں بہترین تعاون اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مکمل
سلامتی کے بغیر امن ممکن نہیں ، مسائل کا حل جنگوں میں نہیں امن میں پوشیدہ
ہے ، امن مشقیں دو ہزار سترہ میں روس کے 3 اور امریکا کے 4 جنگی بحری جہاز
شامل ہیں جبکہ جاپان کے 2 پی تھری سی اورین طیارے بھی مشقوں کا حصہ ہیں۔
انڈونیشیا ، آسٹریلیا ، برطانیہ اور ترکی کا ایک ایک جہاز بھی مشقوں میں
موجود ہے۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی امن مشقیں چودہ فروری تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والی بحری امن مشقیں 5 روز تک جاری رہیں گی جس
میں 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے جب کہ بحری مشقوں کے دوران عالمی میری
ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔