Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 10, 2017 02:44 pm views : 833

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Turkey Delegation
  • Urdu

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب سے استنبول میٹرو پولیٹن میونسپلٹی کے ٹرانسپورٹیشن یونٹ کے اعلیٰ سطح کے وفدکی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے شہر استنبول میٹرو پولیٹن میونسپلٹی کے ٹرانسپورٹیشن یونٹ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں ٹریفک نظام بہتر بنانے، ٹریفک ری انجینئرنگ، پارکنگ نظام کی بہتری ، ٹریفک پلاننگ اور روڈ انجینئرنگ میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ دوستی کا رشتہ مفیدمعاشی تعاون میں بدل رہا ہے اورترکی نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ استنبول میں ٹریفک کا بہترین نظام موجود ہے۔ہم ترک بھائیوں کی جانب سے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔پنجاب حکومت اس ضمن میں ترک بھائیوں کو ہرقسم کی معاونت فراہم کرے گی۔ٹریفک کے پورے نظام میں بہتری کیلئے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔ترک ماہرین کی ٹیم ٹریفک نظام کی بہتری کے حوالے سے جو قابل عمل سفارشات پیش کرے گی ان پر انتہائی تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ بہترین ٹریفک نظام مہذب معاشرے کی پہچان ہوتا ہے۔پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹریفک نظام کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ٹریفک کو رواں دواں رکھ کر وقت اور ایندھن کی بچت کی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ترک وفد نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔پنجاب حکومت کو ٹریفک مینجمنٹ کیلئے جس طرح کا تعاون درکارہوگا، وہ مہیا کریں گے۔
صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہورڈویڑن، لاہور میئر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved