کراچی ،پا کستان رینجرز (سند ھ) کی کالاپل پر کارروائی ،منشیات فروشی کا گروہ گرفتار
کراچی میں پا کستان رینجرز (سند ھ)نے مصدقہ اطلاعات پر کالاپل کے علاقے میں
کارروائی کرتے ہو ئے منشیات فروشی میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر کے
بھاری تعداد میں منشیا ت اور رقم برآمد کر لی۔
ترجمان پا کستان رینجرز (سندھ) کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان
عرفان اور عمران علاقے مین منشیات فروشی کے کارروبار میں ملوث تھے۔
پاکستان رینجرز (سندھ) نے مکان پر چھاپہ مارکر سامان میں چھپائی گئی
329کلوچر س ،300چھوٹے پیکٹ ہیروئن ،73پیکٹ گٹکاماوا، اس کاروبار سے حاصل شد
ہ رقم مبلغ 69650روپے اور 4موبائل فون بھی برآمد کر لئے۔
ترجمان پا کستان رینجرز (سندھ) کے مطابق ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے انیٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کیا جارہا ہے۔