Feb 10, 2017 03:34 pm
views : 869
Location : University Road
Karachi- Federal Urdu University Students Protest
کراچی ، یونیورسٹی روڈ پر جامعہ اردو کے طلبا کا احتجاج، شدید ٹریفک جام
وفاقی جامعہ اردو کے طلبا نے یونی ورسٹی روڈ پر گزشتہ روز پیش آنے والے
افسوسناک واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور حسن اسکوائر سے نیپا اور نیپا
سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس سے
زیر تعمیر روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔
احتجاج کرنے والے طلبا نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کے خلاف
پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر گو وی سی گو کے نعرے تحریر تھے۔ طلبا کا
کہنا تھا کہ وفاقی اردو جامعہ کا کوئی پوائنٹ سسٹم نہیں ہے جس کے باعث طلبا
کو پبلک ٹرانسپورٹ میں دھکے کھانے پڑتے ہیں اور آئے روز ٹریفک حادثات میں
طلبا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبا نے میئر کراچی سے
مطالبہ کیا کہ زیر تعمیر روڈ پر ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں
تاکہ طالب علموں اور عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔