Feb 10, 2017 05:47 pm
views : 872
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Health
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔تین گھنٹے طویل اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا
کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی
فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانے
کیلئے اہداف مقرر کرکے ان کے حصول کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔ پنجاب
حکومت نے ہسپتالوں کی ایمبولینس سروس کا انتظام محکمہ صحت سے لے کر ریسکیو
1122 کے حوالے کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے 9 ڈویڑنوں میں موٹربائیکس
ایمبولینس سروس شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار
پنجاب کے تمام اضلاع تک بڑھانے کی بھی منظوری دے دی۔
ان کا مزیدکہناتھا کہ ترکی کی جانب سے پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے گرانقدر تعاون لائق تحسین ہے۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، عائشہ غوث پاشا، ایڈیشنل
چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،
طبی ماہرین اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔