پشاور، دوسری گلیات سائیکل ریس حیات آباد سےاسلام آباد کی طرف نکل پڑی
پشاور سے شروع ہونے والی دوسری گلیات سائیکل ریس حیات آباد سےاسلام آباد
کی طرف نکل پڑی۔ریس میں ملک بھر سمیت افغانستان کے سائیکلسٹ بھی حصہ لے
رہے ہیں جو سینکڑو ں کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے گلیات پہنچیں گے ۔
حیات آباد سے سائیکل سواروں نے جی ٹی روڈ پر سائیکلیں دوڑاتے ہوئے خوب مہار
ت کا مظاہرہ کیا ۔ریس میں ملک بھر کے 78 بہترین سائیکلسٹ سمیت افغانستان
کی سات رکنی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے ۔
منتظمین کے مطابق پشاور سے شروع ہونے والی دوسری گلیات سائیکل ریس 345
کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اسلام آبا اور پھر ایبٹ آباد سے گلیات جا
کر اختتام پذیر ہوگی۔
محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی جانب سے منعقدہ ریس میں پہلی بار کوئی غیر
ملکی ٹیم حصہ لے رہی ہے جبکہ ریس کا مقصد پاکستانی کھلاڑیوں کو بین
الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے ۔