Feb 10, 2017 07:51 pm
views : 907
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں16پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعےکو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 16پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد49925پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر397کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے157کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
226کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔