Feb 10, 2017 10:26 am
views : 754
Location : Saryab Police Station
Quetta- Police and FC Raid
کوئٹہ، پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی
تھانہ سریاب سے ایف سی کی وین مشکوک افراد کی اطلاع ملنے پر کاروائی کیلئے
روانہ ہوگئی۔ ایف سی اور پولیس نے مشترکہ طو رپر اس مکان پر چھاپہ مارا
جہاں مشکوک افراد موجود تھے۔
پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلحہ اور پاسپورٹ برآمد کرلئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تھانہ سریاب کے اے ایس پی نوید عالم
کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ
کیا جائے گا تاہم ہم نے جو ملزم حراست میں لیا ہے اس کی مشکوک حرکتوں کے
بارے میں علاقہ مکینوں نے شکایت درج کرائی تھی جس کی بنیاد پر پولیس اور
ایف سی نے مشترکہ طور پر گھر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کافی چیزیں
برآمد کرلی ہیں۔
کارروائی پولیس کو پندرہ کلو وزنی بم رکھے جانے کی اطلاع موصول ہونے پر کی گئی۔