پشاور، پریس کلب میں رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کی پریس کانفرنس
پشاور
پریس کلب میں رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے پریس کانفرنس کی۔ پشاور
پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان خان ترکئی کا کہنا تھا
کہ پاکستان جمہوری ملک ہے اور ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں۔ صوابی کے لوگوں نے
ہمیشہ صبر سے کام لیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بہت سارے غیر جمہوری کام کررہی ہے۔ وزیر اعظم
کی تلاشی کیلئے ہم عدالت میں گئے اور وہاں کیس چل رہا ہے۔
عثمان ترکئی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزیروں اور وکیلوں نے 1997ء والی زبان استعمال کرنا شروع کردی ہے۔