Feb 10, 2017 11:06 pm
views : 1034
Location : PPP Media Cell, Bilawal House
Karachi- PPP Senator Saeed Ghani Press Conference
کراچی، پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ میں پریس کانفرنس کا انعقاد
پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں اے این پی کے علاقائی عہدیداران اور کارکنان نے پیپلز
پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ اے این پی کے
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے لوگ پارٹی کومزید مضبوط کریں گے اور پرانے
عہدیدار و کارکنان پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ان کا ہاتھ بٹائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جس طرح سے پیپلز پارٹی کو کراچی میں مضبوط
دیکھنا چاہتے ہیں ان دوستوں کی شمولیت سے محسوس ہورہا ہے کہ 2018ء میں
پیپلز پارٹی کراچی میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا کہنا تھا کہ
میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے نئے آنے والے ساتھیوں
کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہم سب مل کر اس شہر کی ترقی اور
امن کیلئے اور صوبے وپاکستان کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ پیپلز
پارٹی واحد جماعت ہے جو پاکستان کی وحدت،سالمیت ، آئین اور پارلیمنٹ کے
اختیارات کا تحفظ چاہتی ہے۔