کراچی، ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز
ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا آغازکراچی میں ہوگیا۔ کانفرنس
میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء4 اللہ ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز
اور صدر آزاد کشمیرمسعود خان بھی شریک ہیں۔
کانفرنس میں خطے میں درپیش چیلنجز، وجوہات اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا
جائے گا جبکہ دنیا بھر سے آئے مندوبین اپنے تجربات اور معلومات کا تبادلہ
کریں گے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ کانفرنس عالمی سطح پر رابطوں کے فروغ کا ذریعہ ہوگی، سمندری
راستے سے کارگو کی منتقلی میں تاخیر عالمی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ
سمندری حدودکے تحفظ کے لئے دوسروں ملکوں کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کامزید کہنا تھا کہ تجارت کے لئے
دنیا کی نگاہیں سمندری راستوں کی سیکیورٹی پرمرکوزہیں اورکوئی بھی ملک
سمندری راستے کو اکیلا محفوظ نہیں بنا سکتا ہے۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک
اورگوادرکی سیکیورٹی کیلئے خصوصی فورس تشکیل دی ہے جو سمندری ٹاسک فورس کا
اہم حصہ ہے جبکہ امید ہے میری ٹائم کانفرنس سے قابل قدر سفارشات کا حصول
ممکن ہوسکے گا اور تجارت کے لئے دنیا کی نگاہیں سمندری راستوں کی سیکیورٹی
پرمرکوزہیں۔