کراچی، ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خطاب
ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے
مہمان خصوصی مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ مشقیں امن واستحکام کیلئے
ممالک کے تعاون کی عکاس ہیں۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہناہے کہ بحرہندمشرق وسطیٰ،جنوبی ایشیاکے درمیان
رابطے کاذریعہ ہے جبکہ عالمی تجارت کابڑاحصہ بحرہندکے راستوں سے گزرتاہے۔
سرتاج عزیز کا کہناتھاکہ بحرہندکاساحل30ممالک سے ملتاہے جبکہ دنیا میں تیل
اورگیس کے30فیصدذخائراس خطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشیدگی سے پاک
بحرہندچاہتاہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ اقتصادی راہداری کی اہمیت میں روزبروزاضافہ
ہورہاہے،جبکہ بحرہندسیاسی اورمعاشی لحاظ سے اہمیت اختیارکرگیاہے۔