Feb 11, 2017 03:44 pm
views : 1053
Location : Virtual University
Lahore- Federal Minister for Planning and Development Ahsan Iqbal addresses to 3rd National PM Laptop distribution Ceremony
لاہور، وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی کا تیسری قومی وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب
ورچوئل یونیورسٹی لاہور میں تیسری قومی وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب
کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی
احسن اقبال تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ اٹھارویں صدی کے بعد
دنیا کی قیادت یورپ اور اس کے بعد شمالی امریکہ کی طرف منتقل ہوگئی کیونکہ
انہوں نے صنعتی انقلاب کے تقاضے سمجھے اور ان کو اپنایا۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بیسویں صدی کے اختتام پر یہ صنعتی انقلاب
بھی اب دم توڑ گیا ہے اور نئے علمی ومعلومات انقلاب کے عہد میں داخل ہوچکے
ہیں کیونکہ اس میں معلوماتی ومواصلاتی جدید انقلاب نے بنیادی کردار ادا کیا
ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ چند نئی جدت سماجی اور معاشی تبدیلی
میں کردار ادا کریں گی،ان میں کمپیوٹرز، مواصلات، روبوٹکس، مین ہیڈ
میٹریلز، مائیکرو الیکٹرانک یا نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی شامل
ہیں۔ جس ملک میں نئی ٹیکنالوجی کی صلاحیت ہوگی وہ ترقی کرے گا۔