کراچی، ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا خطاب
ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے
صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بحر ہند میں تیزی سے
تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ چین بڑی اقتصادی طاقت بن کر ابھر رہا۔ معیشت میں تیزی
کا انحصار سمندری تجارت میں ہے۔ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی میں برتری
بھارت کیلئے باعث فکر ہے۔گوادر پورٹ کی تعمیر کے بعد بھارتی جنگی جنون میں
اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے بحر ہند میں نئی آبدوز اور میزائلوں کے تجربے کئے
ہیں۔
آزاد کشمیر کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن وسلامتی کیلئے پاک
بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سی پیک اور گوادر کے باعث میری ٹائم حب بن
گیا ہے۔ گوادر پورٹ کے معاملے پر واپسی کا کوئی راستہ نہیں، پاکستان کو
بحری قوت کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو معاشی سرگرمیوں کا حب
بنانا ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر اس خطے میں امن ممکن نہیں، بھارتی
ہٹ دھرمی کے باعث کشمیر کا مسئلہ آج تک حل نہ ہوسکا، پاکستان کی معیشت اور
خطے کا مستقبل نئے موڑ پر کھڑا ہے۔