Feb 11, 2017 04:38 pm
views : 923
Location : Raiwand Railway Station
Lahore- Raiwand Railway Station Up Gradation Ceremony
لاہور، رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز
رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز ہوگیا۔ رائیونڈ ریلوے
اسٹیشن کی اپ گریڈیشن سے ٹرینوں کی رفتار فی گھنٹہ ایک سو ساٹھ کلو میٹر
ہوجائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھا کہ یہ
ایک خواب تھا جس کی تعبیر کا آغاز ہوچکا ہے۔ ماضی میں ہم یہاں تین مرتبہ
آچکے ہیں اور جب میں پہلی مرتبہ رائیونڈ کے ریلوے اسٹیشن پر آیا تو اس کی
حالت زار دیکھ کر میں بہت پریشان ہوا گو یہ اچنبے کی بات نہیں تھی، اس ملک
کے بیشتر ریلوے اسٹیشنز اسی طرح بھوت بنگلے بنے ہوئے تھے جن میں سے بعض کو
ہم نے ٹھیک کرلیا ہے اور بعض کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن بڑی
تکلیف دہ صورتحال تھی۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے پاکستان
ریلویز میں تیل کا حال یہ تھا کہ ٹرین رائیونڈسے تو چلتی تھی تو لاہور کھڑی
ہوجاتی تھی اور لاہور سے چلتی تھی تو کالا شاہ کاکو کھڑی ہوجاتی تھی کہ
تیل ختم ہوگیا ہے مگر اب ہمارے پاس ہر وقت پندرہ سے بیس دن کیلئے تیل کا
ذخیرہ موجود رہتا ہے۔ مال گاڑی بند ہوگئی تھی لیکن اب مال گاڑی سے 30 جون
2016ء تک ہم نے ساڑھے گیارہ ارب روپے کمائے ہیں اور اس سال مال گاڑی کی
کمائی چودہ ارب روپے کرنے کی کوشش کریں گے۔