Feb 11, 2017 06:33 pm
views : 943
Location : Karachi University
Karachi- Role of Youth in National Integration and Regional Connectivity
کراچی، جامعہ کراچی میں قومی یکجہتی، علاقائی روابط میں نوجوانوں کے کردار پر سیمینار کا انعقاد
جامعہ کراچی میں قومی یکجہتی، علاقائی روابط میں نوجوانوں کے کردار پر
سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ سیمینار میں سیاستدانوں، ارکان پارلیمنٹ اور
وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا
کہ جب میں نے بحیثیت وزیرا علیٰ سندھ حلف لیا تھا تو سب سے پہلے تعلیم اور
صحت پر توجہ دی۔ صوبے مل کر ہی ملک کو مضبوط کرتے ہیں۔
وزیرا علیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا نہ سکھائے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت سب چیزوں سے آگاہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چالیس برس بعد طارق روڈ تعمیر ہورہا ہے۔ جس کا کام
جنوری میں شروع ہوا تھا اور اپریل میں ختم ہوگا۔ ترقیاتی کاموں کی مکمل
نگرانی کی جارہی ہے تاکہ مقصد حاصل کیا جاسکے۔