پشاور، پشاور پریس کلب میں صوبائی امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد کی پریس کانفرنس
پشاور پریس کلب میں صوبائی امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد نے پریس کانفرنس
کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کیلئے تو اورنج لائن ٹرین اور میٹرو ٹرین کے بڑے
ترقیاتی پیکج ہیں اور فاٹا کیلئے بنیادی حقوق اور آئینی پیکج بھی نہیں ہے،
لاہور کیلئے بڑے ترقیاتی پیکج ہیں لیکن فاٹا کیلئے دستوری پیکج بھی قابل
قبول نہیں ہیں۔ یہ ظلم ہے جو وزیر اعظم فاٹا کے عوام کے ساتھ کررہے ہیں۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یہ ایجنڈے سے نکال کر فاٹا کے عوام کو اندھیروں
میں دھکیلنے کی ایک دانستہ کوشش کی گئی ہے۔ ہم اس کے خلاف جدوجدکا عزم کرتے
ہیں اور اس جدوجہد کے سلسلے میں ہم 16 فروری کو پورے فاٹا میں یوم سیاہ
منائیں گے۔