Feb 11, 2017 08:24 pm
views : 952
Location : SP Cantt Office
Peshawar- SP Cantt Press Conference
پشاور، ایس پی کینٹ عمران ملک کا اندھے قتل کا سراغ لگانے کا دعویٰ
ایس پی کینٹ عمران ملک نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ پریس
کانفرنس سے خطاب میں ایس پی کینٹ عمران ملک نے دس روز قبل قتل ہونے والے
طالبعلم کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس پی کینٹ عمران ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ دس روز قبل قتل ہونے والے
پشاور یونیورسٹی کے بی ایس آئی آر کے طالبعلم محمد فیضان کے اندھے قتل کا
سراغ لگالیا گیا ہے۔ مقتول کو اس کے اپنے ہی بچپن کے دوست نے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے ایس پی کینٹ عمران ملک کا کہنا تھا کہ تفتیش
میں یہ سامنے آیا ہے کہ مقتول اور گرفتار ملزم آپس میں پرانے دوست
تھے۔ یہ قتل
31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات شب ہوا۔