کراچی ، گورنر سند ھ محمد زبیر سے صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے ملاقات
کراچی میں گورنر سند ھ محمد زبیر سے کراچی انڈسٹریل فورم اور کراچی کے
7صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے گورنر ہا ؤس میں ملاقات کی
۔کراچی انڈسٹریل فورم اور کراچی کے 7صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے
عہدیداران کے وفد کی قیادت معروف صنعت کار سراج قاسم تیلی کررہے تھے ۔پر
نسپل سیکریٹری گورنر سند ھ محمد صالح احمد فاروقی بھی اس موقع پر موجود
تھے۔وفد کے اراکین میں میں زبیر موتی والا، ہلال شیخ ، جاوید بلوانی ، میاں
محمد امحمد ، مسعود نقی ، زین بشیر ، یونس بنیر ، اخلاق خلیل ،اسد نثار
اور سیلمان چاؤ لہ شامل تھے ۔
اس موقع پر گورنر سند ھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی پیداوار کو
7دفی صد سالانہ تک کرنے کے خواب کا حصول کراچی کی ترقی میں مضمر ہے کیو
نکہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا،یہی وجہ ہے کہ سند ھ میں پا
ئیدار امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔