Feb 12, 2017 11:15 pm
views : 911
Location : South Waziristan
Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa visits South Waziristan
راولپنڈی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنوبی وزیر ستان کا دورہ، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جنوبی وزیر ستان کا دورہ کیا اور چھٹی کا
روز جوانوں کے ساتھ گزارا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے موقع
پر مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ بھی کیا ۔اس موقع پر کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ
جنرل نذیر احمد بٹ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی
چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوسیکیورٹی صورتحال، بارڈرمینجمنٹ اورنقل مکانی
کرنے والوں کی بحالی پربریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشنل نتائج،
ترقیاتی کاموں ،بہتربارڈرمینجمنٹ پراظہاراطمینان کیا اور پاک فوج کی
کامیابیوں، جوانوں کےعزم وحوصلے کو سراہا جب کہ پاک آرمی کا ساتھ دینے
پرآرمی چیف نےمقامی انتظامیہ اورقبائلیوں کےکردارکی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی
قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سےریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے۔پاک فوج کی
قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سےریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے جب کہ قبائلی
بھائیوں اورمقامی انتظامیہ کاتعاون قابل قدر ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے
کے لئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے جب کہ امن وامان کی مزید بہتری اور
معاشی وسماجی ترقی کے لئے کام جاری رکھا جائے کیوں کہ علاقے میں دیر پا امن
کے لئے اقتصادی ترقی اہم ہے۔