Feb 13, 2017 12:09 pm
views : 792
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان جاری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان جاری ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 278 پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 50203 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 204کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 126 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ 7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں
ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔