Feb 13, 2017 06:13 pm
views : 781
Location : Different Areas
Karachi/Lahore- Medical Stores closed in Punjab and Karachi in protest against Drug Act
کراچی/ لاہور، پنجاب ڈرگ ایکٹ میں تبدیلی کیخلاف ادویہ ساز کمپنیوں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال
یہ ہیں لاہور کے میڈیکل اسٹورز اور ادویہ ساز مارکیٹ جو ڈرگ ایکٹ کے خلاف احتجاجاً بند پڑی ہیں۔
ڈرگ ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف پنجاب بھر میں ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل
اسٹور مالکان کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث مریضوں کو
شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایک حکیم محمد شاہ قادری کا کہنا تھا کہ تمام معالجین کیلئے 1965ء کے ایکٹ
پر ایک نیا ایکٹ لایا گیا ہے۔مستند معالجین کے چالان ہورہے ہیں۔ حکیموں کو
مطب میں دوا سازی کا حق ہے۔
ڈرگ ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف پنجاب بھر کی ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل
اسٹورز مالکان کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین اپنے ہاتھوں
میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے
بازی بھی کی گئی۔ مظاہرے میں ادویہ ساز کمپنیوں میں کام کرنے والی خواتین
نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں بھی ادویات کی ہول سیل مارکیٹ بند پڑی ہے۔
کراچی میڈیسن مارکیٹ میں کام کرنے والے محمد سعد کا کہنا تھا کہ ڈرگ ایکٹ
میں تبدیلی سے دکانداروں سے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا
پڑرہا ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں بھی میڈیسن مارکیٹیں بند پڑی ہیں۔ لوگوں
کا کاروبار دآ پر لگ گیا ہے۔