Feb 14, 2017 12:13 pm
views : 974
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں 12پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے ر وزمنگل کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس12پوائنٹس کی کمی
کے ساتھ 49953پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 306کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے166کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،126کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔