Feb 14, 2017 04:13 pm
views : 777
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets with AIG Karachi Police Mushtaq Maher
کراچی ،گو رنرسند ھ محمد زبیر سے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کی ملاقات
کراچی میں گورنرسند ھ محمد زبیر سے ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس مشتاق مہر
نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس مشتاق
مہر نے گورنر سندھ محمد زبیر کو پو لیس کی کارکردگی ، جرائم پیشہ افراد کے
خلاف جاری کارروائیوں اور حائل مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پرامن کراچی معاشی ترقی
،سماجی سر گرمیوں اور صنعتی فعالیت کے لئے انتہائی ناگزیر ہے ،اس ضمن میں
امن وامان کے قیام کے لئے بلاتفریق ودباؤاقدامات جاری رکھے جائیں۔پو لیس پر
عوام کااعتماد سب سے اہم چیز ہے ،اس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے
جائیں ،پولیس عوام دوست اقدامات جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے اشد
ضروری ہیں۔عوام کے تعاون سے ہی جرائم کی سرگرمیوں کوختم کیا جاسکتا ہے۔
گورنرسند ھ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ تھا نوں میں عوامی مفاد کے تحت
اقدامات بالخصوص ایف آئی آر کے طر یقہ کو مزید سہل کیا جائے۔